پاکستان میں کورونا ویکسین مار چ 2021 میں دستیاب ہو گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزارت صحت نےکورونا ویکسین مارچ 2021 میں متعارف کروانے کی خوشخبری سنا دی ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ تمام طبی عملے کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ساٹھ سال سے زائد عمرجبکہ تیسرے مرحلے میں عام شہریوں کو دی جائے گی ۔

 ڈاکٹر فیصل  نے بتایاکہ ویکسین کی خریداری کے لیے قائم کمیٹی میں وزارت صحت ،ڈریپ ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کو شامل کیا گیاہے ۔کمیٹی کورونا ویکسین کے موثر ہونے کے حوالے سے متعلقہ کمپنی کے ٹرائل ڈیٹا کا جائزہ لے گی ۔یہ بات بھی دیکھی جائے گی کہ کسی اور مستند ادارے نے اس کی منظوری دی ہے یا نہیں؟ ویکسین کی جانچ پڑتال کے لیے ڈریپ کا گروپ آف ایکسپرٹ بنا چکے ہیں ،وہی اس کا فیصلہ کرے گا۔ ویکسین کی افادیت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا ۔

 

 ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ویکسین کی خریداری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں ۔ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز مختص کرنا بہت اہم تھا جو کر لیے گے ہیں ۔کورونا ویکسین کی خریداری معمول کی خریداری کے طرز پر نہیں ہو گی بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ سود مند ویکسین کون سی ہے۔

Comments are closed.