اسلام آباد: کورونا وباء کی پانچویں لہر، ملک میں اومی کرون کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ۔ این سی او سی نے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کا آغاز کر دیا۔ ایسے تمام افراد بوسٹر ڈوز لگو اسکتے ہیں جن کی ویکسینیشن کو چھ ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ عوام ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کریں۔
وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاو پر سخت تشویش کا اظہا رکیاگیا۔ این سی او سی کو بتایاگیا کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا ہے اور گزشتہ تین دن کے دوان کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد نے بتایاکہ اسلام آبا د میں ایک روز مزید 34 اومی کرون کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے۔اومی کرون کا شکار ہونے افراد کی اکثریت نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی جبکہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کرونا مریضوں کی اکثریت بھی نان ویکسینیڈڈ ہے ۔
صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نے ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 30 سال سے زائد عمر کے وہ تمام افراد بوسٹر ڈوز لگو اسکتے ہیں جن کی ویکسینیشن کو چھ ماہ مکمل ہو چکے ہوں ۔کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔شہری بوسٹر ڈوز کے لیے کسی بھی ویکسین کا انتخاب کر سکتے ہیں ،کورونا سے صحت یاب ہونے وا لے افراد بھی 28 دن بعد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں، ملک میں بوسٹر ویکسین ،سائنو فارم ،سائنو ویک ،فائزر اور موڈرنا دستیاب ہیں۔
Comments are closed.