کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے لگی ہے گزشتہ ایک روز کے دوران 1 ہزار 118 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے جب کہ ملک بھر میں مزید 77 اموات ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 43 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 118 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 تک پہنچ گئی۔
پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 31 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 928، بلوچستان میں 25 ہزار 961، اسلام آباد میں 81 ہزار 871، آزادکشمیرمیں 19 ہزار 566 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 664 مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل وبا نے مزید 77 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 453 اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں48 اور سندھ میں 20 اموات سامنے آئیں۔8لاکھ 69 ہزار 691 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 ہے، سندھ میں 23 ہزار 699، پنجاب میں 12 ہزار 669، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 998، اسلام آباد میں 2 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 109، بلوچستان میں ایک ہزار 119 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 626 ایکٹو کیسز ہیں۔
Comments are closed.