پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت برقرار ہے، وباء سے متاثرہ مزید 120 افراد انتقال کر گئے جب کہ ایک دن میں 4 ہزار 191 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 191 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ قاتل وباء نے مزید 120 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کردیا۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات 25 ہزار 535 تک پہنچ گئی ہیں، جن میں سے پنجاب میں11 ہزار 759 اور سندھ میں6 ہزار 803 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 909 اور اسلام آباد میں 861 اموات ہوئیں، بلوچستان 338 اور گلگت بلتستان 172 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 693 ہوگئی۔
ملک میں مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک پہنچ گئی ہے، اب تک سندھ میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 254 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 88 ہزار 296 افراد متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 60 ہزار 88، بلوچستان میں 32 ہزار 111 افراد متاثرہو چکے ہیں، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 98 ہزار 339 اور آزادکشمیر میں 31 ہزار 649 ہے، گلگت بلتستان میں کورونا کیسز تعداد 9 ہزار 835 ہوگئی۔
Comments are closed.