پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل وائرس مزید 21 انسانی جانیں نگل گیا جب کہ اڑھائی ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق عالمی وباء کے باعث ملک بھر میں مزید 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 تک پہنچ گئی، مثبت کیسز کی شرح 5.34 ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2607 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہوگئی ہے جن میں سے 9لاکھ 19 ہزار 163 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 50 ہزار 259،سندھ میں 3لاکھ 55ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40ہزار 560،اسلام آباد میں 84ہزار 563 اور بلوچستان میں 29ہزار 80 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں 21ہزار 989اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
Comments are closed.