پاکستان میں کورونا مزید42 زندگیاں نگل گیا، مجموعی اموات27 ہزار500 سے متجاوز

مہلک عالمی وباء کے باعث پاکستان بھر میں مزید 42 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے 27 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد12لاکھ36ہزار888تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار958 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 2 ہزار 60 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ  36 ہزار 888 ہوگئی، جب کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 52 ہزار 42 ہے۔

سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510 ، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583  افراد متاثر ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  72 ہزار 766، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913  کورونا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289 بلوچستان میں 32 ہزار 837 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 990 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس وقت سندھ میں 22 ہزار 372  جب کہ پنجاب میں 20 ہزار 125، فعال کیسز ہیں، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 750 اور اسلام آباد میں کوروناوائرس کے 2 ہزار 512  مریض زیرعلاج ہیں، صوبہ بلوچستان میں 230، آزاد جموں وکشمیر 860 جب کہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ۔

Comments are closed.