پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرمزید 67 جانیں نگل گئی، 2ہزار988 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید 67 جانیں نگل گئی، ایک دن میں وباء سے متاثرہ تین ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار158 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 988 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار369 افراد متاثر ہو چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 390 ہے،  خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 68 ہزار 748 جب کہ بلوچستان میں 32 ہزار 591 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار863،  آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379  اور گلگت بلتستان میں تعداد 10ہزار168کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس مزید 67 انسانی جانیں نگل گیا، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 26ہزار787ہوگئی ہے، پنجاب میں12 ہزار 225 اور سندھ میں7 ہزار 159 اموات ہوئیں، ‏خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 270 اور ‏اسلام آباد میں889 اموات ہوئیں، قاتل وباء ‏بلوچستان میں 342 اور ‏گلگت بلتستان میں 181 انسانی جانیں نگل چکی ہے۔ آزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی تعداد721ہوگئی۔

Comments are closed.