دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 3کروڑ 96لاکھ افراد متاثر،11لاکھ سے زائد ہلاک

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار 820 افراد متاثر اور 11 لاکھ 9 ہزار 858 افرادہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار 228 ہوگئی ہے اور 88 لاکھ 44 ہزار 734 ایکٹیو کیسز ہیں۔

اس وقت امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 23 ہزار 644 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 82 لاکھ 88 ہزار 278 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 74 لاکھ 32 ہزار سے زائد  افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور ایک لاکھ 13 ہزار 32 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 52 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 53 ہزار 229 اموات ہوئی ہیں۔روس میں 13 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں9لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور25 ہزار723 اموات ہوئی ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار616 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 45 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

سال 2020 میں 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

Comments are closed.