ملک میں کورونا وباء کی دوسری لہر بے قابو ہونے پر ہیلتھ انٹیلی جنس ایڈوائزی جاری کر دی گئی۔سیاسی ، مذہبی اور شادی تقریبات پر پابندی عائد کرنے اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہو چکی ہے، گزشتہ 6 ہفتوں میں پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 سے 6 فیصد ہو گئی ہے اور روزانہ 500 سے 2000 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا وباء کو روکنے کے لیے معاشی سرگرمیوں اور لاک ڈاون کے بغیر قومی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔
ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ سیاسی ، مذہبی اور شادی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے، اسکولوں ، مدرسوں ، سینما ، تھیٹرزاور مزاروں پر پروگرامات کی اجازت نہ دی جائے، اسکولوں میں چھٹیاں کی جائیں، مارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کیے جائیں۔
ایڈوائزی میں تجویز کیا گیا ہے کہ ہائی رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا دی جائے، ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری بڑے پپمانے کی جائے اورہسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی جائے۔
Comments are closed.