راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکما نڈز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ شرکاء نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے مذموم پراپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیاتھ ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ کانفرنس میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز ،خطرات اور جوابی حکمت عملی پر غور کیاگیا۔کور کمانڈز نے کہاکہ ہر قیمت پر پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیاجائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کہاکہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا اور اس کے نتیجے میں ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہونگے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف دہشتگردوں ، سہولت کاروں اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔
شرکاء نے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیتے ہوے کہاکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر نگرانی ملک میں جاری معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ایسی تمام سرگرمیاں جو معاشی استحکام اور غیر ملکی سر مایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی ۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہدا ء کی کی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
Comments are closed.