سازشی عناصر پاکستان کو قربانی کا بکرابنانے کی کو ششیں کررہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں سیکیورٹی چیلنجز اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پرغورکیاگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دو روز تک جاری رہنے وا لی 242 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے کہاکہ ہم نے افغان امن عمل کیلئے بھرپور سنجیدہ کوششیں کی ہیں، دیر پاء امن کے لیے فریقین ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں، افغانستان کی صورتحال میں سازشی عناصر پاکستان کو قربانی کا بکرابنانے کی کو ششیں کر رہے ہیں،قومی عزم سے ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے ۔

 جنرل قمر جاوید نے کہاکہ افغانستان میں دیر پاء امن کے لیے فریقین ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں۔ پاکستان مستقبل میں بھی افغانستان تنازعے کے سیاسی حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔کانفرنس کے شرکاء نے ملک کو درپیش مختلف نوعیت کے چیلنجز کا بھی بغور جائزہ لیا اور ان سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا، آرمی چیف نے کورونا وباء سے نمٹنے ،مون سون کے تباہ کاریاں روکنے کیلئے پیشگی اقدامات اور پولیو مہم میں فارمیشنز کے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا۔

Comments are closed.