پاک فوج کا معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی ہر ممکن معاونت کا عزم

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ملک کی دا خلی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی ۔ کالعد م ٹی ٹی پی اور دہشتگرد گروہوں کی پڑوسی ملک میں محفوط پناہ گاہوں کو ملکی سکیورٹی صورتحال کی بڑی وجہ قرار دیاگیاہے ۔اس موقع آرمی چیف نے کہاکہ ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ شرکاء نے اس  عزم کا بھی اظہا رکیا کہ معیشت کی بحالی میں حکومت کی بھرپورمعاونت کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو کالعدم ٹی ٹی پی اوردیگر دہشت گرد گروپس کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں ، آزاد ی کیساتھ کارروائیوں کی اجازت اور ان کے پاس جدید ترین اسلحے کی موجودگی کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ بہتر ین تربیت ہماری پیشہ وارانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

 فورم کو حکومت کے اقتصادی بحالی کے منصوبے اور زراعت، آٗئی ٹی ، کان کنی، معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں ترقی کے لیے فوج کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، کور کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کیساتھ تکنیکی اور انتظامی امور میں حکومت کی بھرپورمعاونت کی جائے گی۔

Comments are closed.