آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس میں علاقائی ،ملکی سیکیورٹی اور سرحدوں کی صورتحال پر غورکیاگیا۔حق خود ارادیت کے دن کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کو ر کمانڈز کانفرنس میں اس عزم کا ا عاد ہ کیا گیاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ، قابض بھارتی فواج کا دہاہیوں سے جاری ظلم بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکا،انشا اللہ کشمیری اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے مچھ واقعہ کے شہدا ء اور دہشتگرد ی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنےو الوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر سطح پر بہترین صلاحیتوں اور قومی کوششوں سے تمام چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، اس مقصد کے لیے قومی دھارے میں شامل تمام عناصرکو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔ کور کمانڈرز نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق حالیہ مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور کورونا کے خلاف اقدامات اور اس وباء میں جانوں کی پرواہ کیے بغیر کوششیں کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Comments are closed.