چیلنجز کے مقابلے کے لیے قومی رسپانس ناگزیر،ملکی مفاد ہرچیز سے بالاترہے،آرمی چیف

 راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ انشاء اللہ ہم اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے، بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن و استحکام آیا، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہتر سیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادکی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔عسکری قیادت نے دریپش چیلنجز کے مقابلے کےلئے حقیقت پسندانہ قومی رسپانس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قومی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس  ہوئی ۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال ، پیشہ ورانہ امور اور سرحدوں کی صورتحال پر غورکیاگیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین کی صورتحال سے آگاہ ہوچکی ہے، تنازعہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادکی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ کانفرنس میں افغان امن عمل پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیااور اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں دیرپا امن خطے میں امن و استحکام کو تقویت دے گا۔

کور کمانڈرزنے خیبر پختونخوا بالخصوص فاٹا کے ضم علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کو سراہاتے ہوئے کہاکہ ضم قبائلی اضلاع میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں امن و ترقی کے خلاف ملک دشمن عناصر کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں، ان کامیابیوں کو متاثرنہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردوں کو بیرونی فنڈنگ اور تربیت سے متعلق پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیاگیا ہے ۔

Comments are closed.