عسکری قیادت کا پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 79ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں پاک فوج کو بدنام اور ادارے و معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پرا پیگنڈامہم کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔

 آئی ایس پی آرمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ کے ساتھ شرکا کو پیشہ ورانہ امور اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔

کانفرنس میں پاک فوج کو بدنام کرنے اور ادارے و معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس لیا گیا جبکہ اس مہم کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اورآئندہ کھڑی رہے گی،فارمیشن کمانڈرز نےآئین اورقانون کی حکمرانی ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کے اختتام پر شرکا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع جاری رکھے گی۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کو پوری فوج کی آواز تصورکیاجاتاہے ، کانفرنس سے واضح پیغام دیا گیا کہ پوری فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے، پراپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے، فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

Comments are closed.