چوہدری پرویز الہی ٰرہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

 اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ چوہدری پرویز الٰہی اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔ ادھر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی۔

 رہائی  کے بعد پولیس نے چوہدری پرویز الہی ٰ کو ایک دوسرے مقدمے میں  دوبارہ گرفتارکرلیا

Comments are closed.