امریکا میں کورونا سے6 لاکھ17 ہزاراموات، مجموعی کیسز3 کروڑ 44 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 34ہزار سے تجاوز کرگئی، جب کہ قاتل وباء سے اب تک 6 لاکھ17 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد3 کروڑ 44 لاکھ 34 ہزار 803 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد49 لاکھ 99 ہزار 794 ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک617875افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ2 کروڑ 88 لاکھ 17 ہزار 134 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص 22 جنوری 2020کو ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق امریکہ میں عوام کو ویکسین فراہمی کا عمل کامیابی سے جاری ہے، اب تک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی 31 کروڑ 85لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

Comments are closed.