عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ53لاکھ22ہزار سےزائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 84 ہزار 995افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ33لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 84ہزار226تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 26 لاکھ96 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ62لاکھ57ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 86 ہزار 928 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ41 لاکھ72ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 83 ہزار 757 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 54 لاکھ 8ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ2ہزار864جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 47 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2ہزار سے بڑھ گئی یے
برطانیہ میں 43 لاکھ98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 345 اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں 39 لاکھ 20ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ18 ہزار357افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 45 لاکھ 1ہزار سے زائد افراد متاثر اور 37 ہزار329اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
Comments are closed.