برطانیہ ایک بار پھر بازی لے گیا، کورونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین کے تیز ترین کلینیکل ٹرائلز مکمل کرنے کے بعد آئندہ ہفتے سے فائزر ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
برطانیہ سپر پاور امریکا، یورپ اور روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فائزر، بائیو این ٹیک ویکسین کے آئندہ ہفتے سے عوامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اس ویکسین کے استعمال کے ذریعے وباء سے بچاؤ کے حوالے سے 95 فیصد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں عمر رسیدہ افراد کو ویکسین فراہمی کا عمل چند دنوں میں شروع کر دیا جائے گا، برطانیہ نے 4 کروڑخوراکیں خریدنے کا آرڈر دے رکھا ہے جو کہ 2 کروڑ افراد کے لئے کافی ہوں گی، ان میں سے ویکسین کی 1 کروڑ خوراکیں جلد دستیاب ہوں۔ برطانیہ صرف دس ماہ میں ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے مراحل مکمل کر کے عوامی استعمال کی اجازت دی۔
برطانیہ کے محکمہ صحت کے سربراہ سر سیمن سٹیونز کا کہا ہے کہ اُن کا ادارہ ملکی تاریخ میں بڑے پیمانے پر انسداد کورونا ویکسین مہم شروع کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے، اس حوالے سے 50 اسپتال اور ویکسی نیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کا عمل شروع ہونے کے باوجود عوام کو وباء سے بچاؤ کیلئے محتاط رہتے ہوئے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل جاری رکھنا ہوگا، جن میں سماجی فاصلہ، ماسک پہننا اور دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
Comments are closed.