اسلام آباد: ا لیکشن کمیشن نے ریفرنس منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا۔ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں 5 اراکین بھی ڈی سیٹ ،ڈی سیٹ ہونے والوں میں ترین گروپ کے 13 ارکان ،علیم خان گروپ کے 5 ، اسد کھوکھر گروپ کے 3 رکن بھی شامل ہیں۔
ڈی سیٹ ہونے والے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم،پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ،پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد،پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں۔پی پی97 فیصل آباد 1 سے محمد اجمل،پی پی 125 جھنگ 2 سے فیصل حیات جبوانہ،پی پی 127 جھنگ 4 سے مہر محمد اسلم،پی پی 140 شیخوپورہ 6 سے میاں خالد محمود،پی پی 202 ساہیوال 7 سے ملک نعمان لنگڑیال،پی پی 158 لاہور سے عبدالعلیم خان،پی پی 224 لودھراں ایک سے زوار حسین وڑائچ،پی پی 228 لودھراں 5 سے نذیر احمد خان اور پی پی 237 بہاولنگر ایک فدا حسین بھی شامل ہیں۔
ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی 282 لیہ سے محمد طاہر، پی پی 273 مظفر گڑھ سے محمد سبطین رضا، مخصوص نشست پی پی 322 سے عائشہ نواز، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف، مخصوص نشست پی پی 364 سے ہارون عمران گل، مخصوص نشست پی پی 311 سے عظمیٰ کاردار، پی پی 167 لاہور سے نذیر احمد چوہان، پی پی 170 سے محمد امین ذوالقرنین، پی پی 272 سے زہرا بتول، پی پی 168 سے ملک اسد علی، پی پی 356 سے اعجاز مہیش بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.