سود کےخلاف فیصلہ:حکومت کی اپیل واپسی کےلئے درخواست
شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جائے:درخواست میں استدعا
وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ میں شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر دائر اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔
وفاق کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جائے۔سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بنک نے دو اپیلیں دائر کی تھیں۔
Comments are closed.