سندھ کے سیلاب متاثرین کو سائیکالوجیکل سیشنز کرانے کا فیصلہ
سندھ کے بارہ سیلاب زدہ اضلاع میں سائیکالوجیکل سیشنز منعقد ہونگے۔ سندھ حکومت نے 370 ایل ایچ ایس اور 10 ہزار 992 ایل ایچ ڈبلیو کی خدمات لی گئی ہیں، سیلاب میں جانی و مالی نقصانات سے متاثرین شدید زہنی دباو کا شکار ہیں، ذرائع وزارت صحت
اسلام آباد : سندھ کے سیلاب متاثرین کو سائیکالوجیکل سیشنز کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سائیکالوجیکل سشنز کا مقصد سیلاب متاثرین کو ڈپریشن سے نکالنا ہے۔ سندھ حکومت نے لیڈی ہیلتھ سپروائزر، ورکرز کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔
سندھ سیلاب متاثرین میں ڈپریشن کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سیلاب میں جانی و مالی نقصانات سے متاثرین شدید زہنی دباو کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے 370 ایل ایچ ایس اور 10 ہزار 992 ایل ایچ ڈبلیو کی خدمات لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بارہ سیلاب زدہ اضلاع میں سائیکالوجیکل سیشنز منعقد ہونگے۔ میرپور خاص، خیرپورسانگھڑ، نوشہروفیروز ،بدین اور شہید بینظیر آباد کے سیلاب متاثرین کے لئے سائیکالوجیکل سیشنز ہونگے۔دادو، جامشورو، جیکب آباد، قمبر ، لاڑکانہ اور شکارپور کے سیلاب متاثرین کے سائیکالوجیکل سیشنز ہونگے۔
Comments are closed.