اسلام آباد:بجلی 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر د ی گئی ۔بجلی مہنگی ہونے سے فی یونٹ اوسط ٹیرف29روپے 78پیسے ہوگیاہے ۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مالی سال 24-2023 کے لیے اوسط ٹیرف 29.78 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیاہے جو گزشتہ ٹیرف سے 4.96 روپے فی یونٹ زیادہ ہے۔ اس سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 24.82 روپے تھا۔ نیا تعین کردہ ٹیرف نوٹیفیکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔روپے کی قدر میں بہتری اور شرح سود میں کمی کی صورت میں ریلیف براہ راست صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹیکس اور سلیبز کے ساتھ بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی ۔۔
Comments are closed.