بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں اور عوام پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں، فواد چودھری

پاکستان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فیصلہ کرنےوالے عوام کو جوابدہ نہیں ہیں، اگر فیصلہ سازی منتخب نمائندوں کے پاس ہو اور انھیں پتہ ہو کہ انھوں نے عوام کے پاس احتساب کیلئے پیش ہونا ہے تو ہی عوام فیصلہ سازی میں حصہ دار ہوں گے، فواد چودھری کا ٹویٹ

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں اور عوام پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فیصلہ کرنےوالے عوام کو جوابدہ نہیں ہیں بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں اور عوام پر مسلط کر دیتے ہیں۔

سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اگر فیصلہ سازی منتخب نمائندوں کے پاس ہو اور انھیں پتہ ہو کہ انھوں نے عوام کے پاس احتساب کیلئے پیش ہونا ہے تو ہی عوام فیصلہ سازی میں حصہ دار ہوں گے۔

Comments are closed.