ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ کابل۔۔غیرملکیوں کا انخلاء، بارڈر مینجمنٹ پرمشاورت
پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، ہم نے افغان امن کیلئے پہلے بھی کام کیا مستقبل میں بھی کریں گے، فیض حمید
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، ہم نے افغان امن کیلئے پہلے بھی کام کیا مستقبل میں بھی کریں گے۔
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کابل میں پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کے ہمراہ طالبان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں غیرملکی شہریوں، بین الاقوامی و عالمی اداروں کے عملے کے پاکستان کے ذریعے انخلا،ٹرانزٹ کے معاملات ، پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر مینجمنٹ، افغانستان اور خطے کے امن کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کریں گے، کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔
ابل میں موجود پاکستان کے ایک سینئر صحافی نے ٹویٹ میں بتایا کہ کابل کے ایک ہوٹل میں پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے میڈیا سے گفتگو کی اورکہاکہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے کام کیا اور مستقبل میں بھی ایسا کریں گے۔
Comments are closed.