راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر ہے۔ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو دبایانہیں جا سکتا، بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دے۔
ترجمان پاک فوج نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ بھارت کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دے۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔ قابض بھارتی فوج خواتین کی عصمت د ری کیساتھ مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز سے نہتے عوام کی بینائی چھین رہی ہے ۔کشمیری صرف ظلم کا جواب دے رہے ہیں۔
میجرجنرل آصف غفورنے واضح کیاکہ پاکستان نے امن کے لیے قدم بڑھا دیا، اب بھارت پرمنحصر ہے کہ وہ امن کی طرف آتا ہے یاخطے کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کا ایجنڈاے پر عمل پیرا رہتا ہے۔
Comments are closed.