بارسلونا پورٹ سے کنکریٹ بلاکس کے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث 16 افراد گرفتار

بارسلونا میں مقامی پولیس، نیشنل پولیس، ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور یورو پول نے منشیات سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے خلاف کاروائی کی۔ جس میں 16 افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ منشیات سمگلروں کا گروہ نیدرلینڈ اور سپین میں کام کررہاتھا جب کے اس کی جڑیں یورپ میں کرسٹل متھ اور کوکین سمگل کرنے والے میکسیکن مافیہ کے ساتھ ملتی ہیں۔

منشیات فروش کنکریٹ نے تھرمل بلاکس میں منشیات کو چھپا رکھاتھا۔ منشیات والے اور سادے بلاکس کے ساتھ رکھا گیاتاور بلاکس کو بارسلونا کی مارکیٹ میں بیچا گیا۔

پولیس کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی ویلیو 14 ملین یورو تک ہوسکتی ہے۔ جرائم پیشہ گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز 2017 سے ہوا۔ تین سالوں میں پولیس نے 25سو کلوگرام کرسٹل متھ، 1370 کلوگرام کوکین 17ہزار لیٹر کیمیکل ضبط کیا۔

Comments are closed.