کراچی: ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں 67 پیسے سستا ہوگیا۔
بیرونی امداد سے جہاں زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملا ہے وہیں روپے کو بھی قرار آگیا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے کمی کے بعد 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے کمی کے بعد 138 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودیہ عرب سے ارب اور متحدہ عرب امارت سے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر وصول ہوئے جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
Comments are closed.