کراچی :دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل رپورٹ جمع کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔
کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پردعا زہرا کے عمر کے تعین کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی جسمانی عمر 14 سے 15 سال ہے۔ دعا کے دانتوں کی عمر 13 سے 15 سال اورہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال ہے۔
میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے یہ طے کیا گیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ حتمی رپورٹ پر چیئرمین سمیت 10 ممبران کے دستخط موجود ہیں۔کراچی سے لاپتہ ہوکر پنجاب میں شادی کرنے والی دعا زہرا کودو جولائی کو لاہورسے کراچی لا کر 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ کراچی کی عدالت نے 25 جون کو دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.