مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم جبکہ نیب، وزارت صحت، مذہبی امور اور انسداد منشیات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیب کی درخواست پر 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی ہے ۔ نیب منظور گرانٹ سے فارن ایسٹ ریکوری فرم براڈ شیٹ کو خری قسط کی ادائیگی کرے گا۔نیب نے براڈ شیٹ کمپنی کے ساتھ 200 میں پویز مشرف کے دور اقتدار میں پاکستانیوں کے خفیہ اثاثوں کا سراغ لگانے کا معاہدہ کیاتھا۔ان میں نواز شریف اور آصف زرداری کے نام بھی شامل تھے ۔ براڈ شیٹ کے ساتھ یہ معاہدہ 2003 میں ختم کر دیاگیا تھا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے قائم کمیٹی میں خزانہ، پیٹرولیم، توانائی ،پلاننگ ڈویژن ،ایس ای سی پی، اوگرا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شامل ہوں گے ۔کمیٹی 30 روز میں سفارشات پر مبنی رپورٹ ای سی سی کوپیش کرے گی۔ ای سی سی کو بتایا گیاکہ جنوری 2021 تک ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہوگی، پاسکو اور گلگت بلتستان کے لیے گندم کی سپلائی بڑھا دی گئی جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 10 ٹن گندم کی درآمد کیلئے چھٹا ٹینڈر کھول دیا ہے۔۔
اقتصادی رابطہ نے 2018 حج اخراجات کی ادائیگی کیلئے1 ارب روپے ،انسداد منشیات فورس کے لیے 58 لاکھ روپے اور وزارت صحت کی بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ۔
Comments are closed.