اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ملک کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اپنی کتاب چارٹر آف اکانومی بھی پیش کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، آٹے ، چینی اور گھی سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ بھی اب عوام کی پہنچ میں نہیں رہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے۔
Comments are closed.