اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف حکومت کی خواہش کے برعکس سینیٹ کا قبل از وقت انعقاد ناممکن ہو گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد تک سینیٹ انتخابات نہیں ہو سکیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے بعد نومنتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد ہی سینیٹ الیکشن ممکن ہوسکیں گے، آٹھ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا انعقاد فروری میں منعقد ہونے کا امکان ہے، واضح رہے کہ کابینہ نے منگل کو قبل از وقت انتخاب کےلئے تجویز دی تھی۔
قومی اسمبلی کی دو اورصوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، بلوچستان اسمبلی کی1 ، سندھ اسمبلی کی 3، پنجاب اسمبلی کی 1 اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کی 1 نشست شامل ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے پنجاب اورخبیر پختونخواہ سے ایک ایک نشست خالی ہے۔۔ تمام حلقہ جات پر ضمنی انتخابات کا انعقاد وباء کی وجہ سے نہیں ہوسکاتھا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آٹھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کے دوران انسداد کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.