الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی

اسلام  آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکاونٹ کھولنا لازم قرار، سیاسی جماعتیں   انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز قبل الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی ۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی ہے ، پوسٹل بیلٹ کو الگ، الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا، آراو نتائج کے لیے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا جبکہ رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔ امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا بھی پابند ہو گا ۔

رولز میں تبدیلی کے بعد انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض داخل کی جا سکے گی ،الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گا جبکہ دوران سماعت میں تین روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے رولز پر اعتراضات 7اکتوبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔

Comments are closed.