الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی ، اب کاغذات نامزدگی بائیس  دسمبر سے چوبیس دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ جانچ پڑتال پچیس سے تیس دسمبر تک ہوگی۔ پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری کوہی ہوگی ۔

الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق 3 جنوری 2024 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ 10 جنوری تک حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے آخری تاریخ 12 جنوری مقرر کی گئی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جبکہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں پولنگ ہو گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔

Comments are closed.