فیصل واوڈا نا اہلی کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

 اسلام آباد: فیصل واوڈا نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا پیدائش اور پاکستانی شہریت کاسرٹیفکیٹ بھی جمع کروا دیا۔

سماعت کےموقع پر فیصل ووڈا کے وکیل نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل فیصل واوڈا نے غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ کروا دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ کیا پاسپورٹ منسوخ ہونے کا یہ مطلب ہے کہ شہریت ختم ہو گئی۔ وکیل نے کہا کہ نادرا آئی بی سے تصدیق کرانے کے بعد ہی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔

 فیصل ووڈا نے کہاکہ کوئی جھوٹ نہیں بولا، کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ کروا دیا تھا۔ بطور ایم این اے امیدوار مجھے قانون کا اتنا علم نہیں تھا، مجھے بلاوجہ گھسیٹا جا رہا ہے۔ قادر مندوخیل کے وکیل نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ریٹرننگ افسر نے دوہری شہریت پر غلط حکم دیا۔

 سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور کمیشن کو مطمئن کیا۔فیصل واووڈا کی کیخلاف تمام درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments are closed.