اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی و زراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دونوں وزراء کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے الزامات پر غور کیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے الزامات کی پرزور تردید کرتے ہوئے انہیں مستر دکردیا۔ کمیشن نے سینیٹ کمیٹی میں وفاقی وزیر ،اعظم سواتی کے الزامات پر ان سے ثبوت بھی مانگ لیے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس میں الزام تراشی پر دونوں وزراء کو نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
Comments are closed.