150 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گو شواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ۔ رکنیت معطل ہونے والوں میں وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف بھی شامل ہیں۔اراکین، اسمبلی کارروائی اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت ،مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی ہے، رکنیت معطل ہونے والوں میں 3 سینیٹرز ، 36 اراکین قومی اسمبلی، 69 اراکین پنجاب اسمبلی، 14 اراکین سندھ اسمبلی، 21 خیبرپختونخواہ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین شامل ہیں۔ ان میں سینیٹرمصدق ملک ،وفاقی وزراء فواد چوہدری، نور الحق قادری، حماد اظہر، شفقت محمود، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزراء مملکت فرخ حبیب اور شبیر علی قریشی شامل ہیں۔

ڈاکٹرعامرلیاقت حسین، فردوس شمیم نقوی، علی گوہر خان، صداقت عباسی، راجا ریاض، خالد مقبول صدیقی، یار محمد رند، ، سردار اویس احمد خان لغاری اورسبطین خان نیازی کی بھی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.