سینیٹ انتخابات 10 فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

سینیٹ انتخابات کب ہوں گے ،الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہےکہ سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے۔آئین کے مطابق الیکشن کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں گے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔عام طور پر سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔

ترجمان کے مطابق آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے جس کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں۔

Comments are closed.