اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی دوٹوک انداز میں تردید کردی ۔آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔ ترجمان نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوری بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں، ایکشن پلان کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ 27اکتوبر کو مکمل ہو جائے گا۔ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30اور31 اکتوبر سے شروع کرے گا جبکہ 30نومبر 2023 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہوگی اور اس کے فورا ًبعد عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کا کہنا تھاکہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کے لیے ایکشن پلان کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھاکہ انہیں یقین نہیں کہ جنوری 2023میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے ۔
Comments are closed.