اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر غور شروع کردیا۔۔آئی ٹی ونگ کو این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے دوران چند پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کے استعمال کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں چند پولنگ اسٹیشنز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ووٹنگ پرغور کیا جا رہاہے ۔ الیکشن کمیشن نے آئی ٹی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں سے بہترین مشین کے استعمال کےلئے تجاویز مرتب کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے سے خریدی گئی 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی تجاویز میں شامل ہیں تاہم انہیں مزید اپڈیٹ کرکے استعمال میں لایا جاسکتاہے، گیارہ نومبر کو ای وی ایم بنانے والی غیر ملکی کمپنی ریلائنس بھی اپنی تیار کردہ مشین پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی۔آئی ٹی ونگ کی تجاویز پر این اے 133 کے چند پولنگ اسٹیشنز میں ای وی ایم کے تجربے کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا ۔۔حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔
Comments are closed.