نئی قانون سازی کے مطابق انتخابات، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعد ای وی ایم، اس کے اخراجات، ای ووٹنگ اور موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات کے لیے طریقہ کار طے کیاجائے گا۔

 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اوراوورسیزووٹنگ کے لیے قائم ٹیکنیکل کمیٹی،انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی سے متعلق سفارشات تیار کرنے کیساتھ بین الاقوامی معیارات اور بہترین پریکٹیسز کی نشاندہی کرے گی۔ کمیٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار اور عمل درآمد کے بارے میں بھی رپورٹ دے گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں ای وی ایم پر اخراجات سے متعلق کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے ا خراجات ،مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ اور استعمال کامیکانزم الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ کمیٹی مشینوں کے اسٹوریج سے متعلق بھی سفارشات پیش کرے گی جس کی بنیاد پرشارٹ اورلانگ ٹرم اسٹوریج کا بندوبست کیا جاسکے گا۔ڈائریکٹر جنرل لا ءکی سربراہی میں قائم تیسری کمیٹی موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Comments are closed.