اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی منحرف اراکین کی رکنیت معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے پاس وقت محدود ہے، پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ دینگے۔13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ منحرف اراکین نے ثابت کرنا ہے کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا ، منحرف ارکان کو شوکاز دیکر جوابدہی کا موقعہ دیا گیا ہے۔نورعالم خان کے وکیل نے استدعا کی کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے،ریفرنس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان نے اپوزیشن جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی لیکن کسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا،یہ ریفرنسز بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے پاس وقت محدود ہے،پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ دینگے۔پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے کہاکہ پنجاب میں قانونی وآئینی بحران ہے ، الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے والے25 اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ سنائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اونچا بول کر تاریخ نہیں لی جاسکتی ،الیکشن کمیشن نے دلائل کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔
Comments are closed.