الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ الزامات بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں۔اسکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کررہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں فریقین وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع جوابات پر بحث ہوئی۔اکبر ایس بابر اور ان کے وکیل نے بار بار اسکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے کہ اسکروٹنی کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرائے گی اور کسی قسم کے دباو میں نہیں آئے گی۔
Comments are closed.