ملک میں مہنگائی کی لہر تھمنے لگی ،رواں ہفتے ٹماٹر، پیاز اور چکن سمیت دس اشیاء سستی ہوئیں ۔ چینی کی قیمت میں پندرہ روپے کلو تک کم ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مجموعی طور پر 0.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے ، چکن 19 روپے ،چینی 15 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 روپے سستا ہوا۔ چنے کی دال ، دال مسور ،دال مونگ اور آلو بھی سستے ہوئے ۔حالیہ ہفتے سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 15 روپے،پشاور ،کراچی اور فیصل آباد میں 10 روپے ، گوجرانوالہ 8، سکھر 6،سرگودھا، ملتان، حیدر آباد، کوئٹہ اور خضدار میں 5 روپے فی کلو کم ہوئی ۔
ایک ہفتے میں کیلے،انڈے،لہسن اور گوشت سمیت 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 30 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Comments are closed.