ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے تمام تعلیمی ادارے دو ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے۔
این سی او سی کے اہم اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ بڑھتا ہے، انتظامی ادارے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار ہوگی، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تمام شہروں میں تعلیمی ادارے 28 مارچ تک بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، پابندی کا اطلاق امتحانات والے سکولوں پر نہیں ہوگا، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،،اجلاس میں کہا گیا کہ ماسک کے استعمال کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے،اجلاس میں اسلام آباد میں 50 فیصد سٹاف گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر فی الفور نافذ کرنے اورمُلک بھر میں پارکس شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،،نئے نافذ کیے گئیے تمام فیصلوں کا جائزہ 12 اپریل کو دوبارہ لیا جائے گا
Comments are closed.