اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی ورچوئل کانفرنس ہوئی، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے کانفرنس کے شرکاء کو ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور تعلیمی اداروں میں سامنے آنے والے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ فی الحال تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے تاہم صورت حال پر کڑی نظر رکھی جائے گی، اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں بالخصوص سکولز کے اندر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم سرما تعیطیلات نہ دینے یا کم سے کم تعطیلات دینے پر اتفاق کیا گیا، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی جغرافیہ پرمنحصر ہوگا، پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی۔جب کہ اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال اور مڈل و میٹرک کے بورڈ امتحانات پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔
Comments are closed.