اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے ملک بھر میں کورونا وباء کے باعث بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں کورونا وباء کی صورتحال، وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات اورایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجاویز پر اتفاق کیا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے 18 جنوری سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کے لئے سکولز اور کالجز میں تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پرائمری اور مڈل سکولز 25 جنوری سے کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جب کہ ملک بھر کی جامعات یکم فروری سے کھولنے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کو انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 11 جنوری سے آن لائن لرننگ ہوسکتی ہے، بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہوںگے، انہوں نے کہا کہ 14، 15جنوری کوصحت کی صورتحال کادوبارہ جائزہ لیاجائےگا۔
Comments are closed.