ناشتے میں انڈا اب صرف امیر ہی کھائیں گے

ناشتے میں انڈا کھانا بھی ااب میروں کا شوق بن گیا۔ ایک انڈا اب 16 وپے میں دستیاب ہے ،ایک ہفتے میں زندہ مرغی بھی 22 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ۔ ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔چکن 22 روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 238 روپے کلو جبکہ انڈے 195 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ۔ گھی 2 روپے 64 پیسے کلو ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 4 روپے 16 پیسے جبکہ خشک لکڑی 7 روپے سے زائد فی من مہنگی ہوئی ۔

دوسری جانب چینی ، پیاز، ٹماٹر اور آٹے سمیت 13 اشیاء سستی ہوئیں۔ ٹماٹر 14 روپے ، پیاز ساڑھے 5 روپے جبکہ چینی کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ،21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.