پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر مذہبی جوش و خروش، سنت ابراہیمی کی ادائیگی

پاکستان بھر میں فرزندان اسلام عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔

انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد میں نماز عید کا بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمازعیدادا کی، قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایس اوپیز کیساتھ منانےکی اپیل کی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نماز عید نتھیا گلی میں عدا کی گئی، انہوں نے  اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی قوم قربانی کے بغیرترقی نہیں کرسکتی، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نمازعیدالاضحی جی او آر میں ادا کی، جس کے بعد ملک کی سلامتی استحکام اور سر بلندی کیلئے دعائیں مانگیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے عید کی نماز بلاول ہاؤس، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں ادا کی۔ سندھ کے زیادہ تر سیاسی رہنما نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی۔ وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید نماز سکھر میں پڑھی۔ صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثارکھوڑو عید نماز لاڑکانہ میں ادا کی۔

گورنر بلوچستان اور وزیراعلی نے نماز عید کوئٹہ میں ادا کی۔ شہر میں عید گاہوں، امام بار گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے 100 سے زائد اجتماعات ہوئے جن میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیشتر وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے آبائی علاقوں نماز عید ادا کی۔

نماز عید کے اجتماعات میں ملک وقوم ، امت مسلمہ اورخاص کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عید کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Comments are closed.