سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جاپان، انڈونیشیا، کینیڈا، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمان آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔
مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نمازِ عید ادا کی گئی، جبکہ پورے سعودی عرب میں سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
منیٰ، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد سے وہاں بھی سرکاری مذبح خانوں میں قربانی کی جارہی ہے۔
سپین، جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، اٹلی سمیت مختلف یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمان بھی آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، مختلف ممالک میں مقامی قوانین کے مطابق انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی دوسرے ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز منگل2021 کو منائی جائے گی۔
Comments are closed.